اسرائیلی فوج کے غزہ پر تازہ حملے،20 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں20 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں ۔غزہ کے شہری دفاع نے کہا ہے کہ اس کے عملے نے غزہ شہر کے الکرمہ علاقے میں الروموز ٹاور میں 3 اپارٹمنٹس پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے 15 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔رپورٹ کے مطابق سول ڈیفنس نے بتایا کہ اس حملے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔شہری دفاع نے ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بیت لاہیہ کے علاقے السلطان میں العطار خاندان کے گھر پر ہونے والے حملے میں 4 افراد شہید اور 5 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔