’اسکائپ‘ کا22 سالہ تاریخی سفر ختم

مائیکروسافٹ کمپنی نےاپنے مشور ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم اسکائپ کو 22 سال کی طویل سروس کے بعد 5مئی 2025 کو بند کردیا ۔ مائیکروسافٹ نے اس کی ریٹائرمنٹ کا اعلان فروری میں ہی کردیا تھا اور اس کی خدمات کو مائیکروسوفٹ ٹیم سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ تبدیلی ’اسکائپ‘ کے صارفین کے لیے ایک نیا باب کا آغاز ہے، کیونکہ اس کی طویل تاریخ میں کئی تبدیلیاں آئی اور اب اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے روپ میں صارفین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ مائیکروسافٹ کی طرف سے بنائے گئے اس دوسرے ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم’’میٹنگ‘‘ کی مقبولیت کے بعد سامنے آیا جس پر کمپنی اب اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرچکی ہے۔ مائیکروسافٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق اس ایپ میں وہ سب خصوصیات کو بھی شامل کیا گیا ہے جو اسکائپ میں موجود تھیں۔ انفرادی اور گروپ ویڈیو کالز، مسیجنگ اور فائل شیئرنگ جیسی خدمات سے صارفین مفت فائدہ اٹھائیں گے۔ اسکائپ کے صارفین 2008ء میں 400 ملین تک پہنچ گئے تھے، تاہم بعد میں دوسری ایپس آنے کے باعث اس کے استعمال میں کمی آتی رہی اور کووڈ کے دوران جہاں دوسرے ویڈیو کانفرنس پلیٹ فارمز کے صارفین کی تعداد میں بڑا اضافہ ہواتو وہیں اسکائپ کے صارفین کی تعداد میں کوئی خاطرخواہ اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔ یاد رکھیں ’اسکائپ‘ کے صارفین کے لیے یہ تبدیلی ایک نیا آغاز ہے اور مائیکروسافٹ ٹیمز کا استعمال آپ کی پروڈکٹیوٹی کو مزید بڑھا سکتا ہے۔