ترکی میں اپوزیشن کیخلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری, پولیس نے مزید نو صحافیوں کو گرفتار کرلیا
سکیورٹی فورسز نے استنبول میں فتح اللہ گولن کے حامی ا خبار جمہوریت کے دفتر پر چھاپہ مار کر مزید نو صحا فیوں کو حراست میں لے لیا، ان پر ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیاہے۔ جمہوریت کے چیف ایڈیٹرسمیت اسکے درجن بھر سرکردہ کارکن پہلے ہی گرفتار ہیں۔ جمعہ کو کردوں کی جماعت سے تعلق رکھنے والے دو اپوزیشن رہنمائوں اور گیارہ ارکان پارلیمنٹ کوبھی حراست میں لیا گیا تھا .ادھر ترک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ترک فوج کے طیاروں نے شمالی شام میں داعش کے اکہتر ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں متعدد جنگجو ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں،