مولانافضل الرحمان جو کھیل کھیلنے جا رہے ہیں، پھنسیں گے، شیخ رشید کی پیشگوئی
لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ مولانافضل الرحمان جوکھیل کھیلنے جا رہےہیں،پھنسیں گے ، آزادی مارچ کا نقصان کشمیر کی تحریک کو ہوگا، بھارت سرحد پر چھیڑ چھاڑ کرسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان واحد ملک ہے، جہاں مسافر گاڑیوں سے 10ارب کمائے گئے، 15 تاریخ کو جناح ایکسپریس کے ساتھ آٹھ بوگیاں اکانومی کی لگارہے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے فضل الرحمان کے چاروں مطالبے یو این میں پیش کردیے، ستائیس اکتوبر میں ابھی 2 ہفتے ہیں،یہ نہ ہو کچھ چھیڑ چھاڑ ہوجائے، چھیڑ چھاڑ ہوئی تو ملبہ مولانا فضل الرحمان پر گرے گا۔