پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، نوجوان پاکستان کوامن اورترقی کےنئے دورکی طرف لےجائیں گے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے انٹرشپ پروگرام کے تحت ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے طلباء سے خطاب کیا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں جنگ کی ماہیت اور نوعیت بدل چکی ہے، دشمن کا ٹارگٹ نوجوان نسل ہے، ہائبر جنگ کے طریقہ کار کو پاکستان کے نوجوان شکست دیں گے اور یقینی طور پر وطن عزیز کو خطرات سے نجات دلانے میں بھرپورکردار ادا کریں گے، پوری قوم، ریاست اور نوجوان ملکر انتہا پسندی کا خاتمہ کرتے ہوئے ملک بھر میں امن و سلامتی قائم کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے کے پی میں انضمام سے دہشت گردی کا شکار یہ علاقہ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ترقی کرے گا، خوشحال بلوچستان کے تحت نہ صرف صوبے میں نسٹ کیمپس قائم کیا جا رہا ہے بلکہ دیگر ترقیاتی منصوبے بھی بلوچ نوجوانوں کیلئے پایہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں، نوجوان اس ملک کی طاقت ہیں، آرمی چیف نے کہا کہ انہیں پوری امید ہے وطن عزیز نوجوان قیادت میں محفوظ اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ضرور شامل ہوگا