سعودی عرب نے کینیڈا میں اپنا سفیر واپس بلالیا اور ریاض میں متعین کینیڈین سفیر کوناپسندیدہ شخص قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا
سعودی وزارت خارجہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا کی طرف سے سعودی عرب میں سول سوسائٹی کی گرفتار خواتین کی رہائی کا مطالبہ ملکی معاملات میں مداخلت، سفارتی آداب اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، سعودی عرب نے کبھی بھی اپنے معاملات میں دوسروں مداخلت نہ کبھی برداشت کی ہے اور نہ آئندہ کرے گا ، اعلامیہ میں کہا گیا کہ سعودی حکومت کینیڈا میں متعین سعودی سفیر کو واپس بلا رہی ہے جبکہ ریاض میں متعین کینڈین سفیر کو ناپسندیدہ شخص قرار دے کر چوبیس گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا جاتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ کینیڈا کے ساتھ تمام نئے تجارتی معاہدے اور سرمایہ کاری کے منصوبے بھی معطل کردیئے گئے ہیں