آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل: شہباز شریف کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا
آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار شہباز شریف کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا، نیب حکام اپوزیشن لیڈر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کریں گے۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات تھی۔