ترکیہ اور شام میں زلزلے کی پیشگوئی کچھ روز پہلے ہی کر دی گئی تھی

ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کی پیشگوئی تین دن قبل ہی کر دی گئی تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیدرلینڈ کے ایک تحقیق کار فرینک ہوگر بیٹس نے چند روز قبل ہی ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں اس خطے میں بڑے زلزلے کی پیشگوئی کر دی تھی۔ 3 فروری کو فرینک ہوگر بیٹس نے ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جلد یا بدیر جنوبی وسطی ترکیہ، اردن، شام اور لبنان میں 7 اعشاریہ 5 شدت کا زلزلہ آئے گا۔ فرینک ہوگر بیٹس کی زلزلے سے متعلق پیشگوئی 3 روز بعد ہی سچ ثابت ہوئی ہے۔