آسٹریلین فاسٹ باؤلر مچل سٹارک نے ٹی ٹونٹٰی ورلڈ کپ میں شرکت سے معذرت کر لی
ایک روزہ ورلڈ کپ کے مین آف دی ٹورنامنٹ اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ باؤلر مچل سٹارک ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ، سٹارک نے ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ خود کیا ہے میلبرن میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے پنک بال ٹیسٹ کے دوران سٹارک کا ٹخنہ فریکچر ہو گیا تھا جس کے باعث وہ کھیل سے دور ہیں ، سٹارک نے آج سڈنی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی انجری تیزی سے ٹھیک ہو رہی ہے لیکن وہ نہیں سمجھتے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک وہ مکمل فٹ ہو سکتے ہیں اسی لیے انہوں نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ مارچ میں بھارت میں ہونا ہے