شہری آسٹریلیا نہ جائیں، نسلی امتیاز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،چین کا انتباہ
چین نے اپنے شہریوں کو متنبہ کیاہے کہ آسٹریلیا سفر کرنے سے گریز کریں کیونکہ کورونا کی عالمی وبا کی وجہ سے انھیں نسلی امتیاز اور تشدد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت ثقافت و سیاحت نے اپنے بیان میں کہا کہ آسٹریلیا میں چینی اور ایشیائی افراد کے خلاف نسلی امتیاز اور پرتشدد واقعات میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ یہ کورونا کی عالمی وبا کے اثرات کا نتیجہ ہے۔تاہم وزارت نے اس حوالے سے کوئی مثالیں نہیں دیں۔دوسری طرف آسٹریلیا میں حکام نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔