برطانیہ میں گاڑیاں چوری ہونے کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ
برطانیہ کے کئی علاقوں میں گاڑیاں چوری ہونے کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایک سال کے دوران برطانیہ کے مختلف علاقوں سے 88 ہزار 915 گاڑیاں چوری کر لی گئیں یعنی روزانہ 244 گاڑیاں چوری کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق وارداتوں میں 2000 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے 1000 گاڑیاں برآمد کی گئیں جبکہ دیگر کی تلاش تاحال جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں کورونا وبا کے دوران نئی گاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث پرانی کاروں کے پرزوں کی مانگ بڑھ گئی ہے۔