سینیٹ کا اجلاس آج ہوگا، قومی امور پر بحث کا امکان
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کرینگے،اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر بحث ہوگی اپوزیشن کے پینتالیس ارکان نے موجودہ صورتحال کو سینٹ میں زیربحث لانے کیلئے اجلاس کی طلبی کی ریکوزشن دی تھی۔چیئرمین سینٹ کی زیرصدارت اجلاس میں سینیٹر مولانا سمیع الحق کے قتل ، حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان طے شدہ معاہدے ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر بحث ہوگی ۔ ملک میں مہنگائی ، قرضوں اور وزیراعظم کے دورہ چین سے متعلق امور بھی اجلاس میں زیربحث آئیں گے۔