فلم مورٹل انجنز 14دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنےگی۔

ہدایتکار کرسٹیان ریوَرزchristian rivers کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے دور کی عکاسی کر رہی ہے جب دنیا تباہی سے دوچار ہو جاتی ہے اور وسائل نہ ہونےکی وجہ سےانسانوں کی بقا شدید خطرات کا شکار ہو جاتی ہے اور لوگ موبائل شہروں کی صورت میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ،تاہم ایسے میں ہواؤں میں اُڑان بھرتے اورایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرتے شہربھی ایک دوسرے سے جنگ کا اعلان کردیتے ہیںسو 100ملین ڈالر لاگت سے بنی فلم چودہ دسمبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔