پوری قوم مسلح افواج کےساتھ کھڑی ہے : عاصم سلیم باجوہ
سلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات اور سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ( ر)عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ پوری قوم مکمل اعتماد کے ساتھ مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے ۔آج ملک بھر میں یوم دفاع ملی جوش وجذبے سے منایا جارہاہے اور اسی حوالے سے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے بھی پیغام جاری کر دیا ۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ مسلح افواج نے مؤثر انداز میں دہشتگردی کے عفریت کو شکست دی۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے والے مسلح افواج کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں اور پوری قوم بھرپور اعتماد کے ساتھ مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔