کراچی ٹارگٹ کلنگ، آج سیاسی جماعت کے کارکن سمیت دوافراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ ایک شخص کی بوری بند لاش بھی برآمد ہوئی ۔
حکومتی دعوؤں کے باوجودشہرقائد میں موت کا کھیل جاری ہے اور آج بھی سیاسی جماعت کے ایک کارکن سمیت دو افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔ٹارگٹ کلنگ کے پہلے واقعہ میں نامعلوم افراد نے کورنگی سی اکیاون میں اٹھارہ سالہ شاہد نامی نوجوان کو گولیاں مار دیں جبکہ دوسرے واقعہ میں اورنگی ٹاؤن میں گل تاجی نامی شخص کو قتل کردیا گیا۔ادھرنیو کراچی کے علاقے میں واقع ایک ہوٹل سے نامعلوم نوجوان کی بوری بند لاش بھی برآمد ہوئی ہےجس کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات بھی دو افراد کو قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد بارہ گھنٹوں کے دوران ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والوں کی ایک تعداد پانچ ہوگئی ہے۔