ڈنمارک کی لیگو آرگنائزیشن شامی اور روہنگیا بچوں کے لئے 10 کروڑ ڈالر دے گی
ڈنمارک کی لیگو آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ وہ امریکا کی تعلیمی این جی او سیسم ورکشاپ کو 10 کروڑ ڈالر کا عطیہ دے گی۔ یہ رقم پانچ سال کے عرصے کے دوران دی جائے گی۔ اس رقم کا مقصد روہنگیا پناہ گزینوں کے بحران اور شام میں جنگ سے متاثرہ بچوں کی امداد کے منصوبوں کے لئے فنڈنگ ہے۔ لیگو آرگنائزیشن کے مطابق اس رقم سے دنیا میں سب سے کمزور پوزیشن کے حامل بعض بچے مستفید ہو سکیں گے۔ لیگو کا کہنا ہے کہ کھیل کے ذریعے تعلیم ان بچوں کو دوبارہ سے ترقی کی راہ پر لانے میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔