پاکستان اگر مدینہ جیسی ریاست بن گیا تو عمران خان کا کیا ہوگا:سعید غنی
پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان اگر مدینہ جیسی ریاست بن گیا تو عمران خان کا کیا ہوگا۔ اس ریاست میں ٹیری آن کی فریاد پر عمران کو نہ صرف جیل جانا پڑے گا بلکہ کوڑے بھی کھانے پڑیں گے۔ سعید غنی نے کہا کہ امریکہ میں سیتا وائٹ کا مقدمہ عمران خان کا منتظر ہے اس لئے وزیراعظم ڈر کے مارے اقوام متحدہ کے اجلاس میں نہیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کے چندے کی فرانزک تحقیقات کرائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کی طرف سے غریبوں کے علاج کے لئے ملنے والے چندے میں خردبرد اور غبن کے قصے عام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں چوری کے جرم میںعمران خان کے ہاتھ بھی کاٹے جا سکتے ہیں۔