بنی گالہ میں بیٹھے مافیا ملک پر حکمرانی کررہے ہیں، شازیہ مری
پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں نو فروری کو پی ڈی ایم کا تاریخی جلسہ ہونے جارہا ہے۔ جلسے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ یہ جلسہ ماضی کے جلسوں سے بڑا جلسہ ہوگا ۔ حیدر آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ عطا مری نے کہا کہ عوام وفاقی حکومت کے رویے سے تنگ آچکے ہیں۔ لوگوں میں حکومت کے خلاف زبردست جذبہ ہے۔ ملک میں اس وقت بادشاہوں اور مافیاؤں کی حکومت ہے۔ حکومت نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کا تحفہ دیکر ان کے گھر چھین لیے ہیں ۔ چینی مافیا، آٹا مافیا، تیل مافیا، دوائی مافیا بنی گالہ میں بیٹھیں ہیں ۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ آئین میں واضح ہے کہ تمام الیکشنز سیکریٹ بیلٹ کے ذریعے ہوں گے۔ انہوں نے سینیٹ انتخاب کے طریقے کو تبدیل کرنے کیلئے آرڈینس جاری کیا گیا ہے۔ آئین میں ترمیم کیلئے پیش رفت بدنیتی پر مبنی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی سینیٹ ووٹ کیلئے اراکین کو کروڑوں روپے دے رہا ہے۔ آپ کے پاس ووٹ نہیں ہے، آپ ایکسپوز ہوگئے ہیں۔چودھری سرور کو عمران خان نے پنجاب سے ووٹ کیلئے ٹاسک دیا ہے