امریکی مہم سے پاکستان میں دہشت گردی نے جنم لیا،پاکستان تنہا نہیں-
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کی سیکیورٹی امداد کی معطلی کےبعد امریکا سے اتحاد ختم سمجھتا ہوں۔ امریکی صدر کے پاگل پن کے بعد پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ آصف نےسپر پاور کو صاف صاف جواب دے دیا،امریکی جریدے وال اسٹریٹ جنرل کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دو ہزار ایک میں امریکاکی افغانستان میں مہم میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی،امریکی مہم میں شامل ہونے سے پاکستان میں دہشتگردی نے جنم لیا لیکن امریکہ نے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا،ان کا کہنا تھا ہماری فورسز اور قوم نے متفقہ کوششوں سے ملک میں بڑی حد تک امن قائم کر دیا،،اگر ہم افغان مزاحمت کاروں کیخلاف جاتے ہیں تو یہ جنگ دوبارہ ہماری سر زمین پر لڑی جائے گی جس سے امریکیوں کو فائدہ ہو گا۔وزیر خارجہ نے کہا پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلق ستمبر دو ہزار ایک سے قائم تھا،، باہمی تعلقات ایبٹ آباد آپریشن کے بعد کشیدہ ضرور ہوئے مگر ختم نہیں ہوئے تھے، اب امریکہ افغانستان میں شکست کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تنہا نہیں ہے اور ہمارے پاس دوسرے اتحادیوں کے آپشن موجود ہیں۔