امریکا کا آن لائن پڑھنے والے غیر ملکی طلبہ کو ملک چھوڑنے کا حکم
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس بحران کی وجہ سے آن لائن کلاسز لینے والے تمام غیر ملکی طلبہ کو ملک میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ (آئی سی ای) نے اپنے بیان میں کہا کہ 'مکمل طور پر آن لائن چلنے والے اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے نان امیگرنٹ ایف -1 اور ایم -1 طلبہ مکمل آن لائن کورس کا لوڈ نہیں اٹھا سکیں گے اور وہ امریکا میں ہی رہ رہے ہیں۔آئی سی ای کا کہنا تھا کہ 'امریکا میں موجود طالب علم جو اس طرح کے پروگرام میں انرولڈ ہیں، کو ملک چھوڑ کر جانا ہوگا یا دیگر اقدامات کرنے ہوں گے جیسے دیگر اسکول جہاں ظاہری حیثیت میں تعلیم دی جاتی ہے تاکہ ان کی قانونی حیثیت بحال رہے'۔