حوالدار لالک جان کی 22 ویں برسی
آرمی چیف کی جانب سے کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریازنے حوالدار لالک جان شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ، سول و فوجی عہدیدار اور شہید کے لواحقین شریک ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخارنے حوالدار لالک جان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا حوالدار لالک جان نے کارگل کی لڑائی میں 7 جولائی 1999 کو بہادری کی داستان رقم کی۔ وہ گارگل میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ حوالدار لالک جان کی جرات کی داستان