برازیل میں کرونا کی نئی قسم نے طبی ماہرین کو چکرا کر رکھ دیا
برازیل میں سامنے آنے والی کرونا وائرس کی نئی قسم انتہائی خطرناک قرار دی جارہی ہے، جو کرونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کو دوبارہ کوویڈ میں مبتلا کرسکتی ہے۔ حال ہی میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ برازیل میں دریافت ہونے والی کرونا وائرس کی نئی قسم پرانی اقسام کے مقابلے میں زیادہ متعدی ہے۔ اس نئی تحقیق میں عندیہ دیا گیا کہ کورونا کی دیگر اقسام سے بیمار ہوکر صحتیاب ہونے والے مریضوں کو حاصل ہونے والی مدافعت پی 1 کا مقابلہ نہیں کرپاتی۔