کراچی: سمندری ہوائیں چل پڑیں، ہیٹ ویو کا زور ٹوٹ گیا
کراچی: محکمہ موسمیات نے خوش خبری سنائی ہے کہ شہر قائد میں سمندری ہوائیں چل پڑیں جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ روز اکتالیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کل یعنی جمعے کو کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، کل سے درجہ حرارت میں مزید کمی آنے کا امکان ہے۔