پاکستانی سپراسٹار اداکارہ کو ملا دنیا کا بڑا ایوارڈ
پاکستان کی سپر اسٹاراداکارہ ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ میں اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی کامیابی مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ ماہرہ خان کو سنیما انڈسٹری میں ان کی خدمات اور عالمی ثقافتی سفیر کے طور پر ان کے کردار کے اعتراف میں اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایوارڈ وصول کرنے پر اداکارہ نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، دوست و احباب اور مداحوں کے سر سجاتے ہوئے ان کا شکریہ کیا ہے۔ انہوں نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد اپنی تقریر میں لڑکیوں کی تعلیم، خواتین کی کامیابی کو سراہانے اور خواتین کو خود مختار بنانے پر بھی زور دیا۔ ایوارڈ وصول کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ ایوارڈ وصول کرنا باعث عزت و فخر ہے۔ اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے اس بات کی جانب بھی توجہ دلائی کہ پاکستانی انڈسٹری میں میرے علاوہ بھی کئی دیگر فنکار ایسے ہیں جو اس عزت افزائی کے مستحق ہیں۔