وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سیکورٹی الرٹ کردی گئی ہے
وفاقی وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سیکورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے حکام کو اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں کی سیکورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سیکورٹی الرٹ کے بعد اسلام آباد کے بڑے نجی ہوٹلز اورڈپلومیٹک انکلیو کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ کنٹینرز لگا کر ڈپلومیٹک انکلیو کی جانب آنے والے راستوں کو بھی بلاک کردیا گیا۔