لاہور میں وکلاء کا پولیس اہلکار پر تشدد، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا،آئی جی پنجاب کو 13 اکتوبر کو رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم
چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے لاہور میں وکلاء کی جانب سے پنجاب پولیس کے سب انسپیکٹر پر تشدد کا نوٹس لے لیا ہے۔چیف جسٹس نے نوٹس میڈیا رپورٹس پر لیا گیا ہے جن میں وکلاء کی جانب سے مبینہ طور پر دسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لاہور میں ایک پولیس سب انسپیکڑ پر تشدد کیا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے اورآئی جی پنجاب کو 13 اکتوبر کو رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ عدالت کی جانب سے چیئر مین پی بی سی، اور لاہور ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن بار کے صدر اور جنرل سیکرٹری کو بھی نوٹس جاری کر کہ تیرہ اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے