کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 3افراد جاں بحق،628نئے کیسز رپورٹ
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 3افراد جاں بحق ہو گئے ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں628نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ برائے صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وبا کے باعث 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد کل اموات 30 ہزار 508 ہو گئیں،628نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 59 ہزار 829 تک پہنچ گئی ۔ ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 23 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 163 کی حالت تشویش ناک ہے۔ ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 19 ہزار 451 ٹیسٹ کئے گئے، جبکہ اب تک کل 2 کروڑ 97 لاکھ 34 ہزار 643 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔