پاکستان دستاویزی فلمیں بنانے کیلئے ایران کے ساتھ مشترکہ منصوبہ شروع کریگا:ڈاکٹر فردوس
پاکستان اسلامی ثقافت تاریخ اور مسلمان ہیروز کی کامیابیوں پر مبنی فلمیں اور دستاویزی فلمیں بنانے کیلئے ایران کے ساتھ مشترکہ منصوبہ شروع کریگا۔ یہ اعلان اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں ایران میں سینما گھروں کو 40سال مکمل ہونے کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اسلام کے حقیقی اور روشن تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے ایرانی سینما کے بہترین اقدامات پر پاکستان میں بھی عمل کیا جائیگا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوجوانوں کو سائنس سمیت مختلف شعبوں مسلمان ہیروز کے کارناموں سے متعلق آگاہ کرنے کیلئے ترکی، ایران، سعودی عرب اور دوسرے عرب ممالک کی فلموں کا اردو زبان میں ترجمہ کیا جائیگا