ویڈیو کی متعلقہ جج کی جانب سے مسترد ہونے کے بعد کوئی ساکھ،حقیقت نہیں،وزیر خارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ حکومت نے مریم نوازکومنڈی بہائوالدین میں عوامی اجتماع سے خطاب سے نہیں روکا تاہم ان سے درخواست کی کہ وہ سیکیورٹی خدشات کے با عث جلسے کے مقام کوتبدیل کرلیں۔یہ بات انہوں نے آج شام ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وزیرخارجہ نے کہاکہ مریم نوازکی نیوزکانفرنس میں پیش کی گئی ویڈیوکی متعلقہ جج کی جانب سے مسترد کرنے کے بعدکوئی ساکھ اور حقیقت نہیں ہے اورمریم نوازکی اس ویڈیو سے متعلق تمام بات چیت اُن کے مفروضوں پرمبنی ہے۔انہوں نے نیوزکانفرنس میں پیش کی گئی مریم نوازکی ویڈیو آڈیوکے فرانزک تجزیے کی ضرورت پر زوردیاتاکہ اس حوالے سے حقائق سامنے لائے جاسکیں۔