سپریم کورٹ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت معطل کردی
سپریم کورٹ میں اسحاق ڈار کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،،، چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، چیف جسٹس نے اسحاق ڈار سے متعلق پوچھا تو ان کے وکیل نے بتایا کہ اسحاق ڈارکی طبی حالت درست نہیں، وہ ابھی بیمارہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اسحاق ڈار کب آئیں گے، ایک نہ ایک روز تو اسحاق ڈار نےآنا ہی ہے، جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ جب مقدمہ لگتا ہے بیمارہوجاتے ہیں اورمیڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کردیا جاتا ہے، نیوزرپورٹ کے مطابق اسحاق ڈارصحت مند ہیں،سپریم کورٹ نے میڈیکل رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ہوئے اسحاق ڈار کی سینیٹ سے رکنیت معطل کردی،عدالتی حکم میں کہا گیا کہ جب تک اسحاق ڈار نہیں آتے ان کی سینیٹ کی رکنیت معطل رہے گی، چیف جسٹس نے کہا کہ کہ وہ دو ہفتے کے لئے بیرون ملک جاررہے ہیں،کیس کی آئندہ سماعت عید الفطر کے بعد کی جائے گی