امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوںمیں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی درآمدات پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی اور اس کے نتیجے میں عالمی اقتصادی شرح نمو بارے خدشات ہیں۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1284.06 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1285.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1282.75 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1283.90 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہے۔ ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1283.41 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1284.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔