جاپان کی شاہی پریڈ کے لیے استعمال کی جانے والی گاڑی کی نمائش
رواں ماہ کے آخر میں ہونے والی جاپان کے شہنشاہ ناروہیتو کی تخت نشینی کی تقریب کے موقع پر شہنشاہ اور ملکہ مساکو کے لیے استعمال ہونے والی کھلی چھت کی گاڑی میڈیا کے نمائندوں کو دکھائی گئی۔گذشتہ ماہ ٹوکیو میں شاہی محل کے حوالے کی جانے والی یہ کار ٹیوٹا موٹر کی سینچری سیڈان کی طرز پر ہے۔یہ گاڑی 5 میٹر سے زائد لمبی، اور تقریبا 2 میٹر چوڑی ہے۔گاڑی کی پچھلی نشست اگلی نشست کے مقابلے میں 4 سینٹی میٹر اونچی ہے اور نشست کی پشت کو25 ڈگری زاویے پر پیچھے جھکایا گیا تاکہ شائقین شاہی جوڑے کو با آسانی دیکھ سکیں۔ کار پر کئی بار پینٹ کیا گیا تاکہ مروجہ کاروں کے مقابلے میں زیادہ چمکتی نظر آئے۔گاڑی کے فرش اور دیگر مقامات میں اضافی مضبوطی پیدا کی گئی تاکہ گاڑی کی باڈی مزید مضبوط ہو۔ یہ گاڑی شاہی محل سے باہر عام سڑکوں پر پہلی بار 22 اکتوبر کے جلوس میں نظر آئے گی۔