حکومت عوام کے تعاون سے نظام کوبتدریج تبدیل کرے گی: وزیر اطلاعات ونشریات
اطلاعات ونشریات کے وزیرفوادچوہدری نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کے تعاون سے نظام کوبتدریج تبدیل کرے گی۔ انہوں نے اسلام آباد میں صحافی اوراینکرپرسن عالیہ شاہ کی تصنیف''عمران خان اورنیاپاکستان'' کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پہلے مرحلے میںحکومت کی تبدیلی کاہدف حاصل کرلیاگیاہے۔فوادچوہدری نے کہاکہ حکومت کی تبدیلی سے نظام نہیں بدلتابلکہ اس سلسلے میں پائیدار اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ایک کرشماتی شخصیت کے مالک ہیں اوروہ قوم کے لئے جذبہ رکھنے کے باعث عوام کے تعاون سے اہداف ضرورحاصل کریں گے۔حکومت کی مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں انہوں نے کہاکہ معیشت کی بحالی کے لئے اصلاحی اقدامات کئے گئے ہیں۔