پاک ایران سرحد 16 ویں روز بھی بند، افغان سرحد کی بندش میں ہفتے کی توسیع
آج پاک ایران سرحد کو جزوی طور پر کھولا جائے گا، سرحد کی بندش کو 16 روز ہو گئے ہیں، سرحد مہلک کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بند کی گئی تھی۔ دوسری طرف پاک افغان سرحد کی بندش میں بھی ایک ہفتے کی توسیع کی گئی ہے، سرحد بند ہونے کی وجہ سے پاک افغان دو طرفہ تجارت مکمل طور پر بند ہے۔