بھارت میں غیر ملکی سفارت کار بھی غیر محفوظ: بھارت میں برطانوی خاتون سفارتکار بھی جنسی ہراسانی کا نشانہ بن گئیں
بھارت میں جنسی ہراسگی کےواقعات بڑھتے جارہے ہیں جہاں غیر ملکی سفارت کار بھی اپنے آپ کو غیر محفوظ تصورکرتے ہیں۔بھارت میں ساٹھ سالہ برطانوی سفارت کار کو جنسی ہراسگی کا سامنا کرناپڑا۔ برطانوی سفارتکار کے مطابق واقعہ چندی گڑھ میں ا ن کے گھر کے قریب صبح ساڑھے چھ بجے پیش آیا جب وہ چہل قدمی کرتے ہوئے چندی گڑھ لان ٹینس ایسوسی ایشن کی طرف جا رہی تھیں۔ سفارت کار نے بتایا کہ جب وہ ہوٹل ماونٹ ویو کے قریب پہنچی تو موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص نے ا ن کو ہراساں کیا۔واقعہ میں ملوث افراد کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔