فرینکفورٹ جرمنی میں اوورسیز پاکستانیز فرینڈز کی جانب سے بار بی کیو پارٹی کا اہتمام
فرینکفورٹ جرمنی میں اوورسیز پاکستانیز فرینڈز رانا جہانگیر وقار وڑائچ، رضوان نے آج ایک بار بی کیو پارٹی کا اہتمام کیا۔ جس میں اوورسیز فرینڈز کے تمام احباب نے بھرپور پور شرکت کی۔ بار بی کیو پارٹی میں خوب ماحول کو گرمایا گیا۔ جس میں ہمارے بھائی توصیف سر فہرست رہے۔ بار بی کیو پارٹی کے بعد فرینڈلی بیڈ منٹن میچ اور ذیشان کی طرف سے کسوٹی کھیلی گئی ہے۔ کچھ احباب دیگر کھیل میں مصروف رہے۔ اس چھٹی کے دن اوورسیز پاکستانیز فرینڈز نے بہت انجوائے کیا اور فری ماحول میں گپ شپ ہوئی۔ وقار بھائی کے گارڈن میں شرکت کرنے والے احباب جن میں رضوان، اکبر جوئیہ، منصور احمد، حفیظ ملک، عامر سہیل، رانا جہانگیر، وقار وڑائچ، عمیر چیمہ، نوید احمد، صدیق مرزا، خالد، سلیمان، مصور احمد، راو عمران، طارق چیمہ، عبد الرشید مالن، حافظ محمد عمران ضیاء جنجوعہ، نوید ناصر اور دیگر احباب نے شرکت کی۔