مرضی کیخلاف کام ہوتوعمران خان گالیاں دیتے ہیں۔ انہوں نےہمیشہ پاکستان کےمفاد کیخلاف بات کی: سعد رفیق
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز مراد سعید اور جاوید لطیف کے درمیان ہونیوالے مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے گا۔ مراد سعید کا رویہ عمران خان کی تربیت کا نتیجہ ہے۔ عمران خان نےمرادسعیدکوسمجھانےکی بجائےبات مزیدبڑھائیخواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ عمران خان اداروں پر حملہ آور ہوئے۔ وہ پاکستان کے مفاد میں ہونیولے ہر کام کی مخالفت کرتے ہیں۔ اس موقع پر جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونیوالے واقعے کو غلط سمجھتا ہوں۔ غصے میں مجھ سےغلط لفظ ادا ہوئے جو مناسب نہیں تھے۔ مراد سعید میرے بچوں جیسا ہے اسے معاف کرتا ہوں۔ مراد سعید اس سے پہلے بھی دوسرے اراکین کے گلے پڑ چکا ہے انکا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے کارکنوں کی بہت بری تربیت کر رہے ہیں جس کی طور پر قابل قبول نہیں ہے۔