"اب رک جاؤ، ورنہ نتائج کے لیے تیار رہو"،میجر جنرل آصف غفور کا بھارت کو سخت پیغام

ہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاک بھارت کشیدگی عروج پر ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان لائن آف کنٹرول اور سفارتی محاذ پر شدید تناؤ پایا جاتا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کے اس سخت موقف کو پاکستانی عوام اور مبصرین کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے، جبکہ بھارتی سوشل میڈیا میں اس بیان پر شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آج علی الصبح بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کیا گیا جسے آپریشن بنیان المرصوص (آہنی دیوار) کا نام دیا گیا ہے۔ افواجِ پاکستان کے سینئر افسر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے سخت اور دوٹوک پیغام میں بھارت کو خبردار کر دیا ہے کہ پاکستان کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق افواجِ پاکستان کے سینئر افسر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ "آپ کو بار بار متنبہ کیا گیا کہ ہمارے عزم کا امتحان نہ لیں اور پاکستان کے ساتھ گڑبڑ نہ کریں۔ آپ ایک حقیقی دہشت گرد ریاست ہیں، جس کا IIOJ&K ( بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر) میں معصوم کشمیریوں کے خلاف بدترین مظاہرہ ہے۔ اب رک جاؤ، ورنہ افواجِ پاکستان کے ہاتھوں بڑے نتائج کے لیے تیار رہو۔"