جنگ میں پہل نہیں کریں گے، بھارت نےمہم جوئی کی تو ہمارا جواب سخت ہوگا: اسحاق ڈار

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کا مقصد موجودہ صورتحال سے آگاہ کرنا ہے، پاکستان ہر سطح پر دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے ، معصوم شہریوں کا قتل قابل مذمت ہے ، ہم پہلگام واقعہ میں جاں بحق ہونے والے شہریوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں، پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے غیرذمہ دارانہ رویہ اختیار کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میںؓ لکھا کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے ، معصوم شہریوں کا قتل کسی صورت قابل قبول نہیں،پورا خطہ امن کے حوالے سے خطرے میں ہے، پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں، بھارت نے کبھی بھی دہشت گردی کی مذمت نہیں کی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے غیر قانونی اور غیر سنجیدہ بیانات سے صورتحال پیچیدہ ہوئی، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان نےعالمی برادری کےساتھ ملکرکام کیا ہے، بھارت پاکستان سمیت مختلف ملکوں میں دہشت گردی میں ملوث ہے، دہشت گردی سےپاکستان نےبھاری جانی ومالی نقصان اٹھایا ہے، مختلف ملکوں کےرہنماؤں سےخطےکی صورتحال پربات ہوئی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ تصادم روکنے کیلئے عالمی برادری کےساتھ رابطے میں ہیں، دہشتگردی کے متاثرین کا دکھ پاکستان سے بہترکوئی نہیں جانتا، پاکستانی قوم اور اداروں نے دہشت گردی کا جوانمردی سےمقابلہ کیا، دہشت گردی کے ہر واقعہ پرالزام تراشی بھارت کا وتیرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی طرف سےمذموم سیاسی مقاصد کےلیےایسےواقعات کا استعمال ہوتا ہے، بھارتی قیادت اپنی ناکامیوں سےتوجہ ہٹانےکےلیےمختلف ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آزادی کی تحریک کودہشت گردی سےمنسلک کرنا چاہتا ہے۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہاہے، بھارت اپنے مسائل حل کرنے کے بجائےالزامات دیگر ممالک پر لگارہاہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق کو کچلنے کے لیے بھارت نےکالےقوانین کا سہارا لیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کشمیرکومتنازعہ علاقہ تسلیم کیا گیا، اگربھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو یہ جنگ تصور ہوگی، پانی پاکستانی عوام کی لائف لائن ہے، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ مؤخر کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگربھارت نےکوئی حرکت کی توبھرپورجواب دیا جائے گا جنگ میں پہل نہیں کریں گے لیکن اگربھارت نےمہم جوئی کی تو ہمارا جواب سخت ہوگا، بھارت میں مسلمانوں اورکشمیریوں کےخلاف مذموم مہم جاری ہے، بھارت خطےمیں دہشت گردی اورانتہا پسندی کوہوا دے رہا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پہلگام واقعہ کی غیرجانبدارانہ اورشفاف تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی، غورکرنا ہوگا کہ بھارت نےیہ مہم جوئی کیوں کی اورمقاصد کیا ہیں۔ علاوہ ازیں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات نے پہلگام واقعہ سےمتعلق صورتحال کومشکوک کردیا، واقعہ کےصرف دس منٹ بعد ایف آئی آردرج ہوگئی، پہلگام کا راستہ دشوارگزارہے۔