ایل او سی پر پاکستان کابھارتی فوج کومنہ توڑجواب،متعدد پوسٹیں مکمل تباہ

آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار).. پاکستان نے بھارت کومنہ توڑ جواب دیتے ہوئےبھارت کی متعدد پوسٹیں مکمل تباہ کردی ہیں۔ پاک فوج کیجانب سےلائن آف کنٹرول پر پاکستان کا بھارتی فوج کومنہ توڑجواب جاری ہےجبکہ پاک فوج کی جانب سےدشمن کی پانڈو سیکٹر میں چھاؤ گلی پوسٹ ، لیپہ سیکٹر میں لعل جان پوسٹ، اسلام آباد پوسٹ اور سوکاجبرا پوسٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے ۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ بھارت کی جانب سےپاکستان کیخلاف جارحیت پرپاک فوج کا منہ توڑجواب جاری ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آج علی الصبح بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کیا گیا جسے آپریشن بنیان المرصوص (آہنی دیوار) کا نام دیا گیا ہے۔