صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا پنجاب بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیاں تیز کرنے کاحکم
صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرعمران سکندر بلوچ نے پنجاب بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ محکمہ صحت نے صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کارروائیاں تیزکردی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 501 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 380 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز راولپنڈی سے ڈینگی کے 32، گوجرانوالہ میں 16 جبکہ سرگودھا میں 10 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ قصور میں 8 جبکہ اٹک اور وہاڑی سے ڈینگی کے 5 پانچ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال اور شیخوپورہ میں 4 جبکہ گجرات میں 3 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 19,595 ہو چکی ہے۔ رواں سال لاہور سے اب تک ڈینگی کے 14,525 کیسز سامنے آئے ۔ رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 81 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ گذشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث 6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ گذشتہ روز ڈینگی بخار سے ہلاک ہونے والے تمام 6 افراد کا تعلق لاہور سے تھا۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 2,106 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1,438 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے علاوہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 668 مریض داخل ہیں۔ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لئے 5,523 بستر مختص کئے گئے ہیں۔ ڈینگی کے مریضوں کی آسانی کیلئے لاہورکے ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی بستروں کی تعدادمیں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔پنجاب میں ڈینگی کیلئے مختص کئے گئے 2,106 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔ لاہور میں ڈینگی کے مختص کئے گئے 1,438 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے کہاکہ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 429,399 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔ گذشتہ روز پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 95,975 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔گذشتہ روز پنجاب بھر میں 1,037 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 59,471 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 8,731 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔گذشتہ روز لاہور میں 786 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے عوام سے کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی۔انہوں نے پنجاب کے تمام علماء کرام سے مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی بارے آگاہی دینے کی اپیل بھی کی ۔صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے مزیدکہاکہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ عوام صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے میں اہم کردارکریں۔