کوئٹہ میں بھی 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا
کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم کے لئے نوسوستائیس ٹیمیں تشکیل گئی ہیں جس میں سات سوچورانوے موبائل اور بیاسی فکسڈ ٹیمیں شامل ہیں جب کہ اکاون ٹیمیں ٹرانزٹ پوائنٹس پر تعینات رہیں گی۔ فوکل پرسن پولیو مہم غلام سرور کا کہنا ہے کہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی حفاظت کیلئے پندرہ سو سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سےپولیس کی بدانتظامی پر احتجاج بھی کیا گیا اور کہا گیا کہ ایک گاڑی میں گنجائش سے زیادہ رضاکاروں کو بٹھایا جارہا ہے جب کہ خواتین ورکرز کو پولیس اہلکاروں کے ساتھ بٹھایا جارہا ہے