پی آئی اے کا ہوائی جہاز کس نے چوڑی کیا پتہ چل گیا۔
پی آئی اے کا ہوائی جہاز جرمنی لے جانے والا غیر ملکی چیف ایگزیکٹو آفیسر نکلا خلاف ضابطہ کام پر اس غیرملکی کو برطرف کردیا گیا،حقائق سے قومی اسمبلی کو آگاہ کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کو پیر کو وقفہ سوالات کے دوران آگاہ کردیا گیا ہے کہ پی آئی اے کا ایک ہوائی جہاز جرمنی لے جانے پر قومی فضائی کمپنی کے غیر ملکی چیف ایگزیکٹو آفیسر کو معطل کر دیا گیا خیال رہے کہ رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کا یہ جہاز ایک اسرائیلی فلم کے لیے استعمال کیا گیا تھا اور اب یہ جرمن عجائب گھر مین کھڑا ہے گزشتہ روز شازیہ مری کے سوال کے جواب میں انچارج برائے ہوا بازی نے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا ہے کہ یہ درست ہے کہ سابقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر برنڈ بلڈین برانڈ کی منظوری کے بعد لیپوزگ میوزیم جرمنی کو 74500 یورو میں پی آئی اے کی ایئر بیس 310A رجسٹریشن Ap-BAQ فروخت کیا ہے پی آئی اے کا مذکورہ ہوائی جہاز کی فروخت میں پیپرا قواعد 2004ء کے اطلاق میں کچھ بے ضابطگیاں پائی گئی ہے انچارج وزیر ہوا بازی کے مطابق پی آئی اے نے اس معاملے کی انکوائری کی ہے جس میں سابقہ قائمقام چیف ایگزیکٹو آفیسر برنڈیل ڈرین برینڈ کو خلاف ورزیوں میں ملوث پایا گیا بعد ازاں اس جرمن سی ای او کو پی آئی اے سروس سے معطل کر دیا گیا ہے۔سوال کے جواب میں فریدیہ معطل کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے مذکورہ معاملے میں انکوائری کر رہا ہے اور اس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔