کیا وینا ملک شہریار چوہدری کو ڈیٹ کررہی ہیں ؟
وینا ملک کیا کرتی ہیں کیا نہیں انکے مداح ہمیشہ جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں،حالیہ دِنوں میں وینا ملک اُس وقت خبروں کی زینت بنیں .جب وہ شہریار چوہدری نامی ایک شخص کے ساتھ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر بات کرتی دکھائی دی گئیں، شہریار چوہدری کے اگر کمنٹس پڑھے جائیں تو محسوس ہوتا ہے کہ جیسے وہ وینا کے عشق میں بری طرح گرفتار ہیں لیکن وینا کا شہریار چوہدری کو ریسپانس بھی کسی محبت نامے سے کم نہیں ہے۔ شہریار چوہدری اگر کہتے ہیں کہ " آپ سے مل کے ہم کچھ بدل سے گئے " تو وینا کہتی ہیں کہ "ہم بھی" اس پیار بھری گفتگو سے انکے مداح جہاں محظوظ ہورہے ہیں وہیں اس سسپنس سے اور بھی بےچین ہیں کیونکہ شہریار چوہدری کا چہرہ ابھی تک کسی نے نہیں دیکھا، شہریار چوہدری نے ابھی تک اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر جتنی بھی تصاویر اپلوڈ کی ہیں ان میں انکا چہرہ نظر نہیں آرہا، وینا ملک اس معاملے پر بالکل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں ، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے وینا ملک اپنے مسٹر پرفیکٹ کا چہرہ فی الحال چھپا کر رکھنا چاہتی ہیں۔ّوینا ملک اور شہریار چوہدری کی لواسٹوری ابھی تک نہایت ہی مسٹریس ہے کیوں؟ یہ تو وینا ملک ہی بتا سکتی ہیں یا شہریار چوہدری خود۔ تاہم ایسا ضرور محسوس ہوتا ہے کہ وینا ملک کو انکا مسٹر پرفیکٹ مل گیا ہے اور وہ اس محبت کو سنبھال کر رکھنا چاہتی ہیں، اور وہ بہت زیادہ محتاط ہیں یہی وجہ ہے کہ دونوں ایک ساتھ تاحال دکھائی بھی نہیں دئیے۔