پاکستان میں 8 ائیرپورٹ کے غیر فعال ہونے کا انکشاف، کروڑوں روپے کا نقصان
ملک میں 33 ائیرپورٹ میں سے 8 ائیرپورٹ کے غیر فعال ہونے کا انکشاف سامنے آیا، جس کے باعث پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے 8 ہوائی اڈے غیر فعال ہے ، مذکورہ ائیرپورٹ پر فلائٹس آپریشن نہ ہونے سے پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ائیرپورٹ پر عملہ تعینات ہے ہر ماہ تنخواہوں کی ادائیگی اور دیگر اخراجات بھی ادارے پر بوجھ ہیں، 12 انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور 14 ڈومیسٹک ائیرپورٹ ہیں۔ بنوں، دالبندین، پارہ چنار، خضدار، روالا کوٹ،مظفرآباد، سیدو شریف، سہیون شریف اور سبی کے ائیرپورٹس پر کئی سالوں سے فلائٹس آپریشن بند ہیں۔ غیر فعال ائیرپورٹ پر عملہ تعینات ہے اور ہر ماہ تنخواہوں کی ادائیگی جاری ہے، بنوں دالبندین پارا چنار خزدار راولا کوٹ سیہون شریف اور سبی کے ہوائی اڈے بند ہونے سے عوام کو سفری مشکلات کا سامنا ہے۔ ترجمان پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ائیر پورٹس غیر ملکی معززین کی پروازیں یا کسی بھی صورتحال یا پروازوں کی ڈائیورثنز کے لئے بھی استعمال ہوسکتے ہیں کوئی بھی ائیرلائن اپنا فلائٹ آپریشن کسی وقت شروع کرسکتی ہے۔ پی اے اے فلائٹ سیفٹی اور ملک بھر میں ہوائی نیٹ ورک کی دستیابی کو یقینی بنا رہا ہے۔