انڈونیشیا کے جزیروں جاوااوربالی کے سمندرمیں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
انڈونیشیا ایک مرتبہ پھر زلزلے سے لرز اٹھاغیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے بالی اور جاوا میں 6 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلے سے جاوا کے مشرقی علاقے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے، امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز بالی کے سمندر میں 40 کلو میٹر مشرق میں تھا،تاہم زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی،واضح رہے کہ انڈونیشیا میں گزشتہ ماہ 7.5 شدت کے زلزلے میں 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے