وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر جیسے منصوبے کی بنیاد رکھ دی
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہم پانچ سال میں پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر جیسے عالی ہمت اور سنگِ میل منصوبے کی بنیاد ڈال چکے ہیں، یہ منصوبہ سماج کے نچلے طبقے کو سستے گھر فراہم کرے گا۔ وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا اسی منصوبہ سے ساٹھ لاکھ نوکریاں پیدا ہوں گی۔ یہ منصوبہ تعمیرات سے براہ راست منسلک چالیس صنعتوں کیلئے ڈیمانڈ کو بھی جنم دے گا۔ وزیر اعظم پاکستان کہتے ہیں اس منصوبے سے بیرونی سرمایہ کاری کو کشش بھی ملے گی