پولیس نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہنوں کو کچھ دیر تحویل میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا ۔

پولیس نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہنوں کو کچھ دیر تحویل میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا ۔راولپنڈی پولیس نے عمران خان کی بہن علیمہ خانم اور نورین نیازی کو اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے سے اس وقت حراست میں لیا تھا جب وہ وہاں دیگر کارکنوں کے ساتھ مل کر احتجاج کر رہی تھیں۔انھیں تحویل میں لینے کے بعد پولیس وین میں بٹھا کر لاہور اسلام آباد موٹر وے پر چکری انٹرچینج تک لایا گیا اور وہاں رہا کر دیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف نے ایکس پر جاری کردہ ایک پیغام میں دعویٰ کیا تھا کہ نورین اور علیمہ خان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی جس کے بعد احتجاج کرنے پر پولیس نے انہیں اپنی حراست میں لے لیا۔