اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، کابینہ اجلاس میں سیاسی، اقتصادی اور توانائی کے شعبوں پر غور کیا جائے گا، لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کے ڈی جی کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی نوشہرہ میں ریلوے اراضی پر کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر کی منظوری متوقع ہے، کابینہ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کے پولیس اسٹیشن کی منظوری دے گی، کابینہ نیشنل کونسل فار طب کے انتخابات اور ایڈمنسٹریٹر کی منظوری دے گی ہائیڈروکاربن انسٹیٹیوٹ کے ڈی جی کی پوسٹ کیلئے اضافی چارج کی منظوری دی جائے گی، کابینہ کمیٹی برائے اصلاحات کے 23 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی، ای سی سی اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی منظوری دی جائے گی