کوروناوائرس کے درپیش مسئلے پرمل کرقابو پالیا جائے گا،وزیرخارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امید ظاہر کی ہے کہ کوروناوائرس کے درپیش مسئلے پر مل کر قابو پالیا جائے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج (منگل)سینٹ کےاجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا جس میں کوروناوائرس سےپیدا ہونے والی صورتحال پر بحث کی جارہی ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ وفاق کی تمام اکائیوں سے تجاویز لینے کے بعد اس وبا کےخلاف قومی حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک قومی ہنگامی صورتحال ہے اور تمام فریقوں کو وائرس پر قابو پانے کےلئےاجتماعی طورپرکام کرناہوگا جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔